وزیراعطم کے دورہ امریکہ کے دوران قومی یکجہتی کا واحد پیغام بلاول بھٹو کی طرف سے آیا جو کہ سیاسی بالغ نظری اور قومی یکجہتی کی علامت ہے، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد (ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران کی گئی بھونڈی تقریر کو ملیا میٹ کردیا ہے اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو یہ بتا دیا ہے کہ قومی یکجہتی اور سیاسی بالغ نظری کیا ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی کنٹینر سیاست کے جواب میں قومی یکجہتی کیلئے حکومت کو مثبت پیغام دینا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خون اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی تربیت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سیاست کنٹینر اورٹکرائو اور ایجی ٹیشن سے آگے نہیں بڑھ رہی ایسے میں محترم بلاول بھٹو نے قومی یکجہتی کے متعلق بیان دے کر اخلاقی فتح حاصل کی ہے اورحکومت اور حکومتی وزرا کو اس سے سیکھنا چاہیے۔