ْجمہوریت اور آمریت کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ، یہ جنگ جیتیں گے‘گھوٹکی الیکشن پہلی کامیابی ہے، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ گھوٹکی میں شاندار فتح ، تحریک انصاف کی سیٹ پیپلز پارٹی نے حاصل کرلی اس پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گھوٹکی الیکشن میں کامیابی کا سہرا چیئرمین بلاول بھٹوکے سر ہے۔
جیالوں نے گھوٹکی کی موروثی سیاست کے قلعے میں بڑا شگاف ڈال دیا۔گھوٹکی کا ضمنی الیکشن جیتنا پیپلزپارٹی کی بہت بڑی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی والوں نے تیر پر مہر لگا کر آمرانہ قوتوں کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔جمہوریت اور آمریت کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوری قوتیں یہ جنگ جیتیں گی۔