سلیکٹڈ وزیراعظم اپوزیشن میں تھے تو پی ٹی وی پر کوریج مانگتے رہے اب اپوزیشن کو نجی چینلز پر کوریج پرشدید دھونس اورپابندیاں سمجھ سے بالا تر ہیں ، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا چینلز پر اپوزیشن راہنما مریم نواز کی پریس کانفرنس لائیو دکھانے پر آف ایئر کرنے پر حکومت کو یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم جب حکومت میں نہیں تھے تو اپوزیشن کو سرکاری ٹی وی پر کوریج کا مطالبہ کرتے رہے جبکہ آج وہ اپوزیشن کو نجی میڈیا پر بھی آنے پرسیخ پا ہوجاتے ہیں ا ن کا کہنا تھا کہ حکومت اس قدر تنگ دل اور تنگ ذہیت کا مظاہرہ کر کے ملک میں انتشار اور ٹکرائو کو ہوا دے رہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ حد سے زیادہ بندشوں اور صحافت اورصحافتی اداروں کو بزور بازور دبائو میں لانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ آج کل کوئی بھی ایسی غیر آئینی دھونس برداشت نہیں کرتا بلکہ اگر ایک چھوٹے سے جانور کو بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی جائے تو وہ بھی پنجے سے منہ نوچ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت نے 24نیوز،کپیٹل ٹی وی اور ابتک نیوز کی نشریات بند کرکے آمریت کی یاد تازہ کردی،ہم ان نیوز چینلز کی بندش پرحکومتی اقدام کی بھوپور مذمت اور فوری تمام چینلز آن ایئر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں..
اس وقت یہ سلیکٹڈ حکومت جو جمہوریت کے نام پہ دھبہ ہے،آمرانہ طرز حکومت،آئین کے برخلاف چلنا اس حکومت کا وطیرہ ہے!آزادی اظہار رائے پہ قدغن لگانا اس حکومت کا پسندیدہ مشغلہ ہے،ہم چینلز کی بندش کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان چینلز کو جلد سے جلد کیبلز پہ آن ائیر کیا جائے!