counter easy hit

جولائی 1977 جب بھٹو شہید کی جفاکش ویژنری سیاست کے آسمان پر مارشل لاکے سیاہ بادل چھائےاورپورے نظام ، تمام اداروں اورتمام شعبوں کو سیاہ کر کے چھوڑا، قاری فاروق احمد فاروقی

جولائی 1977 جب بھٹو شہید کی جفاکش ویژنری سیاست کے آسمان پر مارشل لاکے سیاہ بادل چھائےاورپورے نظام ، تمام اداروں اورتمام شعبوں کو سیاہ کر کے چھوڑا، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس ؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے جولائی 1977 کے مارشل لائ کی مناسبت سے 5جولائی کے یوم سیاہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جولائی 1977 جب بھٹو شہید کی جفاکش ویژنری سیاست کے آسمان پر مارشل لاکے سیاہ بادل چھائےاورپورے نظام ، تمام اداروں اورتمام شعبوں کو سیاہ کر کے چھوڑدیا

، قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ جب دنیا کے افق پر عظیم لیڈروں میں پاکستانی ششہید ذوالفقار علی بھٹو کا ستارہ عروج پر پہنچا تو شقی القلب اپنے ہی آستین میں چھپے دشمنوں کو گوارا نہ ہوا اور انہوں نے عظیم ترین اسلامی فلاحی ریاست اور اسلامی بلاک کا خواب دیکھنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار تک پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بے نام، شقی القلب اور گھٹیہ قسم کے دشمنوں سے واسطہ پڑا جنہوں نے نہ صرف شہید بھٹو کے خاندنا کو نشانہ بنایا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اسلامی نظریہ، پاکستان کے اسلامی تشخص ، عظیم ترین خارجہ پالیسی، مستحکم اورمضبوط ایٹمی پاکستان اور شہید بھٹو کے جیالوں کو بھی سخت ترین انتقام کا نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کیلیے خدمات ناقابل فراموش ہیں لیکن ان کا یہ کارنامہ کہ انھوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد رکھ کر قوم کو بھارت کے خوف سے آزاد کیا، ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جاتا رہے گا۔

قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ تاریخ کا انصاف یہ ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے اور ان کے قاتل کا نام لیوا آج کوئی نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website