counter easy hit

حکومت پہلے اپنا کام پورا کرے اور آئی ایم ایف اور مافیاز کیخلاف ڈٹ کر دکھائے، پھرعوام کو بائیکاٹ کا مشورہ دے، قاری فاروق احمد فاروقی

qari farooq ahmed farooqi, senior, leader, PPP, France, emphasized, on, National, conciliation, led, by, Govt

حکومت پہلے اپنا کام پورا کرے اور آئی ایم ایف اور مافیاز کیخلاف ڈٹ کر دکھائے، پھرعوام کو بائیکاٹ کا مشورہ دے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس (نمائندہ خصوصی)پیرس کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے حکومت کو حالیہ چائینیز ٹیلی کام کمپنی  پرامریکی پابندیوں اورنتیجے میں چائینہ حکومت کی طرف سے امریکی سافٹ ویئرز اور ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف فوری ایکشن کی مثال پیش کرتے ہوئے حکومت پرزور دیا کہ وہ پہلے اپنا کام کر کے دکھائے اور آئی ایم ایف کی شرائط کے سامنے لیٹنے کے بجائے ان کیخلاف مناسب پالیسی بنائے اور مافیاز کیخلاف کریک ڈائون کرے پھر عوام کو مشورہ دے کہ وہ ڈالر اوریورپی مصنوعات کیخلاف کھڑے ہوں۔

انہوں نے حکومت کی ناقص پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے یہ ہوتا چلا آرہا ہے کہ حکام بیرونی دبائو کے سامنے سرنگوں ہوجاتے اور پھر عوام کو قربانی کا بکرا بنا دیتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور قومی نقطہ نظر میں ہر لحاظ سے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہونگے بشرطیکہ حکومت بھی ایسا لائحۃ عمل اپنائے جو ہماری قومی غیرت و حمیت کے عین مطابق ہو ۔

ان کا کہا تھا کہ عمران خان قوم سے لیے ئے ہر وعدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، ان کے فیصلے ذاتی نہیں ہیں، یہ پاکستان کے سب سے کمزور وزیراعظم ہیں،

خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرپٹ عناصر کو اہم عہدے بھی دیے اور اشرافیہ سے ٹیکس وصول کرنے میں بھی ناکام رہی نتیجے کے طور پر آئی ایم ایف کے دبائو پر تمام غریب کش پالیسیاں فوراً اپنالیں جس سے حکومت نے عوام کا مورال گرا دیا ہے اور اب وہ ان سے توقع کر رہی ہے کہ حکومت تو کھڑی نہیں ہوپارہی لہذا غریب عوام بین الاقوامی استعمار کیخلاف اکیلی کھڑی ہوجائے
ان کا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال میں قومی یکجہتی پالیسی کے بجائے حکومت نے ابھی تک کنٹینر سیاست جاری رکھی ہوئی ہے اور اداروں کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے جس سے حکومت مزید پستیوں کی طرف رواں دواں ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website