تحریک مہناج القرآن کے علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
پیرس(یس اردو نیوز) صدر منہاج سکالرز یورپ علامہ حسن میر قادری صٓحب کی اہلیہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور علامہ حسن میر قادری صاحب اور اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائیں۔
پیرس کی سیاسی وسماجی شخصیات سابق چیف آرگنائزر پی پی یورپ قاری فاروق احمد فاروقی، سیئر راہنما چوہدری محمد رزاق ڈھل، عببدالستار ملک ، رانا شاہد ریاض، سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا ہونے اور صدمہ برداشت ہونے کی دعا فرمائی۔ آمین
پیرس اور یورپ بھر سے علاممہ حسن میر قادری کی اہلیہ کیلئے تعزیت کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جس میں لوگ ان کی اہلیہ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور علامہ حسن میر قادری سے اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔ جیسے جیسے یہ پیغامات موصول ہوتے رہیں گے یس اردو نیوز ان کو اپ لوڈ کرتا رہیگا۔