گوجرخان میں تاریخی جلسہ ، فرزند پوٹھوہار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور ان کے بااعتماد دست راست راجہ الفت اورمرزا برادران کو دلی مبارکباد، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس ؍گوجرخان(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے گوجرخان کے کامیاب ترین جلسے پر فرزند پوٹھوہار راجہ پرویز اشرف اوران کے بااعتماد دست راست ٹیم ممبران راجہ محمد الفت سینئر راہنما پیپلز پارٹی پنجاب اور مرزا برادران عبدالرحمن مرزا اورمحمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم کی کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب جاگ اٹھا ہے اور پیپلز پارٹی پنجاب کے راہنما آج سرخرو ہوگئے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے تمام کارکنوں اور راہنمائوں کو ان کی محنت کا صلہ دیدیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اصل گھر پنجاب ہے انشااللہ تبارک وتعالیٰ ان کے نانا نے بھی پنجاب میں مقبول ترین لیڈر بن کر تاریخ رقم کی تھی جو چاروں صوبوں تک پھیل گئی تھی اسی طرح آج تاریخ خود کو بہت خوبصورت انداز میں دہرا رہی ہے اور شہید بھٹو کا نواسہ اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کو فتح کرچکا ہے اور کرتا جارہا ہے۔ انہوں نے گوجرخان جلسہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالوں پہلے شہید بھٹو نے بھی اس مقام پر تاریخی خطاب کر کے عوام کے جذبات کو آواز دی تھی آج تاریخ نے خود کو بہت خوبصورت انداز میں دہرایا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گوجرخان میں عوام الناس کے جم غفیر کو جگانے میں سرخرو ہوچکے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستا ن پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کا جھنڈا لے کر سرخرو ہونگے اور وزیراعظم پاکستان کاحلف اٹھائیں گے۔