مبارک ہو میرے قائد, خطروں کے کھلاڑی مرد حر آصف علی زرداری کی 64ویں سالگرہ پر مرکزی راہنما پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی کا دلی مبارکباد کا پیغام
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی 64ویں سالگرہ پر تمام کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ خطروں کے کھلاڑی مرد حر آصف علی زرداری نے کمال صبر کی تلوار سے ہر شقی دشمن کا سر کاٹ کر پھینک دیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی میرا قائد سرخرو ہے اور جمہوریت دشمن اس کی مسکراہٹ سے روز مرتے رہتے ہیں ۔
زرداری نے 18 واں ترمیم کے خاطر جیل جانے کا اعلان کیا لیکن کٹھ پتلی حکومت اور مقتدر حلقوں کے سامنے جھکنے سے صاف انکار کیا۔