counter easy hit

سلیکٹڈ حکومت نے کراچی سٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالر کی صفائی(ڈبونے) کے بعد شہر کے کوڑے کا رخ کیا ہے، کیا یہی پی ٹی آئی کا لیول ہے؟ قاری فاروق احمد فاروقی

سلیکٹڈ حکومت نے کراچی سٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالر کی صفائی(ڈبونے) کے بعد شہر کے کوڑے کا رخ کیا ہے، کیا یہی پی ٹی آئی کا لیول ہے؟ قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر قاری فاروقی احمد فاروقی نے وفاقی حکومت کی کلین کراچی مہم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز میں بیٹھ کر سندھ چھیننے کی سازشیں کرنے والی پی ٹی آئی کراچی سٹاک ایکسچینج سے تاجروں کے اربوں روپوں کی صفائی کے بعد کراچی شہر کے کوڑے کا رخ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جماعت نے اوراس کے لیڈر نے ثابت کردیا ہے کہ اس کا یہی لیول ہے کہ اس سے چاروں صوبوں میں ایک این جی او کی طرح صفائی سھترائی کروائی جائے حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اصل جمہوری پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی سازشوں کو نہایت کشادہ دلی سے برداشت کیا اور ان کی سیوریج سسٹم پر سیاست کو چلنے دیا اور بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام کی منشا کے مطابق ایم کیو ایم کی بھونڈی سیاست کو پایہ تکمیل تک پہنچنے دیا مگر کراچی کے شہریوں نے دیکھ لیا سیوریج سسٹمز میں گائے کی سری پھنسا کر گٹر بند ہونے کی دہائی دیننے والے میئر بن کر اپنی جان کو بھی رو رہے ہیں اور اپنے لانے والوں کی جان کو بھی۔
اس کے بعد یوتھیوں کی باری آئی جوکہ اتنی بڑی معاشی منڈی کیلئے تو کوئی اصلاحات نہ کر سکے بللکہ کراچی سٹاک ایکسچینج ڈبونے اورلوگوں کے اربوں اڑانے کے بعد کراچی کی صٖفائی کی دہائی دے رہے ہیں انشااللہ کراچی میں تبدیلی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہی قیادت میں آئے گی اور کراچی پیپلز پارٹی کا ہے اور پیپلز پارٹی کا ہی رہے گا۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, SAYS, SELECTED, GOVT, WIPED, OUT, BILLIONS, FROM, KARACHI, STOCK, EXCHANGE, AND, NOW, COME, TO, CLEANING, GARBAGE, OF, KARACHI, IS, THIS, REAL, LEVEL, OF, PTI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website