counter easy hit

سلیکٹڈ وزیراعظم کا دورہ امریکہ قومی خزانے کا نقصان، امریکہ بھر کے قادیانیوں اور مخصوص طبقے سے خطاب واحد قابل ذکر کارنامہ کیا۔ قاری فاروق احمد فاروقی

سلیکٹڈ وزیراعظم کا دورہ امریکہ قومی خزانے کا نقصان، امریکہ بھر کے قادیانیوں اور مخصوص طبقے سے خطاب واحد قابل ذکر کارنامہ کیا۔ قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ عمران خان نےامریکہ میں پروٹوکول نہ ملنے کا غصہ امریکہ اورکینیڈا کے کونے کونے سے لائے گئے قادیانیوں اوریہودیوں سے خطاب کر کے اتارا ہے، ان کی تقریر کہیں سے بھی وزیراعظم والی نہیں ایک پی ٹی آئی لیڈر کی تقریر تھی، عمران خان بتائیں ان کا دورہ کس نوعیت کا ہےاور اس سے کیا ثمرات اخذ کیے جاسکتے ہیں ماسوائے ایک بے نامی جلسے کے جس کے اخراجات بظاہر کمیونٹی نے مگر اندرون خانہ کس ذریعے سے ہوئے کسی کو پتا نہیں

ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے دماغ میں ابھی تک کنٹینر کی تقاریر کا ٹیپ چل رہا ہے۔ وزیر اعظم ہیں یا جیلر ؟؟؟ وزیراعظم کو امریکہ میں مسلم اُمّہ کے رہنما کے طور پر تقریر کرنی چاہئیے تھی یا صرف ایک پارٹی سربراہ کی حیثیت سے مخالفین پر تنقید کرنی چاہئیے تھی؟ یہ سوال ہر محب وطن پاکستانی کے ذہن میں کھٹک رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں تقریر کےدوران وہ پاکستانی تھے جنھوں نے ابھی پاکستان آکر یہاں کے حالات کو نہیں بھگتا ان لوگوں کے سامنے خان آف سبز باغ نے پھر سےوعدے دہرائے جو سلیکٹ ہونے سے پہلے کرتے تھے”دنیا بھر سے لوگ نوکری کی تلاش میں پاکستان آئیں گے وغیرہ وغیرہ

جلسے یا کمیونٹی خطاب میں مضائقہ کوئی نہیں، مگر سوال یہ ہے کہ لاکھوں ڈالر خرچ کر کے اس ایونٹ کی ضرورت کیا تھی؟ غیرملکی دورہ خارجہ پالیسی سے تعلق رکھتا ہے، مگر دورے میں کلیدی اہمیت امریکا میں جلسہ؟ خان صاحب نے ایسا کیا کہا، جو امریکا جا کر کہا جا سکتا تھا اور یہاں اب تک انھوں نے نہیں کہا۔ تمام الفاظ اور تمام تقریر یکسانیت اور محدود سوچ سے بھرپور تھی جس سے پاکستانی عوام واقف ہوچکے ہیں

 

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, SAYS, SELECTED, PM'S, VISIT, CAUSED, HEAVY, IN, FINANCIAL, AS, IT, MADE, NO, SIGNIFICANCE, INSTEAD, A, SPEECH, TO, CONTAINER, SHOW

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, SAYS, SELECTED, PM'S, VISIT, CAUSED, HEAVY, IN, FINANCIAL, AS, IT, MADE, NO, SIGNIFICANCE, INSTEAD, A, SPEECH, TO, CONTAINER, SHOW

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, SAYS, SELECTED, PM’S, VISIT, CAUSED, HEAVY, IN, FINANCIAL, AS, IT, MADE, NO, SIGNIFICANCE, INSTEAD, A, SPEECH, TO, CONTAINER, SHOW

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website