دربار سخی لعل شہباز قلندرؒ پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، قاری فاروق احمد
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سینئر راہننما قاری فاروق احمد نے کہا ہے کہ چاروں صوبے دہشتگردی کا شکار ہو چکے ہیں، حکومت اور نااہل وزیر داخلہ کم از کم دہشتگردوں کی طرح ذمہ داری قبول کرنا ہی سیکھ لےحکومت قومی سلامتی کو بہت ہلکا لے رہی ہے اور کمشنز رپورٹس فائلوں کی نذر ہو چکے ہیں۔ حکومت اب سنجیدگی سے ان پر عملدرآمدکروائے ورنہ اسمبلی اور اندر بیٹھے دہشتگردی کے سہولت کار بہت جلد عذاب الہی کا شکار ہو نگے