پیرس (یس اردو مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمدفاروقی نے وزیرخزانہ کے استعفے پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس وزیر نے یوٹرن شعار متعارف کرایا اسی کو آخرکار ٹرن کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس وزیر کو تحریک انصاف کا دماغ کہا جاتا تھا اگر وہ ناکارہ نکلا ہے تو باقی اعضا وجوارح کا کیا بنے گا۔ اسد عمر کی وجہ سے پاکستان 30 سال پیچھے کی پوزیشن پر جاچکا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ محترمہ شہید کی سالہاسال محنت اور یہاں تک کے جان کی قربانی کے بعد پاکستان میں جمہوریت بحال ہوئی اور مفاہمت کے نام پر سابق صدرآصف علی زرداری نے جس طرح اپنی ذات کو ہمیشہ خسارے میں رکھ کر ملک میں جمہوریت کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیا موجودہ حکومت اور اس کے نااہل وزیروں نے ان کوششوں کے ثمرات کو دوبارہ نقصان پہنچایا جس کیلئے تاریخ کبھی یازی اور ٹولے کو معاف نہیں کریگی۔
انہوں نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے کو حکومت کی معاشی میدان میں واضح ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان نے اپنی ہی وکٹیں گرانا شروع کر دی ہیں ،پی ٹی آئی جس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اس پر عملدرآمد سے صرف تباہی آنی ہے ،عمران خانعوام سے جھوٹے وعدے کرنے اور اپنی ناکامی پر قوم سے معافی مانگ کر اپنے حوالے سے بھی اعلان کریں ۔