لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )چیف آرگنائز پاکستان پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ممتاز سماجی سیاسی شخصیت سابق تحصیل ناظم چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو اووسیرز الیکشن کمیٹی کا ممبربننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انکا انتخاب انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے چوہدری ندیم اصغر کائرہ اور سیرز کمیونٹی کے اس حوالے سے مسائل حل کرائیں گے قاری فاروق احمد فاروقی نے مزید کہا کہ چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں اور بطور تحصیل ناظم ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ان کا دور لالہ موسیٰ کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا انشاء اللہ بطور ممبر اوور سیز الیکشن کمیٹی چوہدری ندیم اصغر کائرہ اپنے حصے کا بھر پور کردار ادا کریں گے اور اووسیرز کمیٹی الیکشن کے حوالے سے مثالی اقدامات کرے گی