پیرس ( عمیر بیگ ) عمیر بیگ راجن پور میں آپریشن سے پنجاب پولیس کی کارکردگی سامنے آگئی ہے۔جب بھی لاہوری بادشاہ اقتدار میں آئے انہوں نے پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کیا جس کی وجہ سے صوبہ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال تشویشناک ہے ، ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہاکہ شہری دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے ہزاروں ملازمین کواپنی سکیورٹی پر مامور کررکھا ہے۔