پیرس(عمیر بیگ) پیپلز پارٹی چھوڑ نے والوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ، آزاد کشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کا امیدوار ہی کا میاب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میرپور کے جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ،آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی