پیرس(نمائندہ خصوصی)پاکستان سٹیل ملز شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قائم کی تھی ،اسی حسد کی وجہ سے مسلم لیگ ن سے اس کا وجود برداشت نہیں ہو رہااور اس کو مٹانے کے درپے ہے۔ حکومت انتقامی پالیسی پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے ،ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو نظر انداز کیا۔