پیرس(عمیر بیگ)پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،پی پی پی ایک نظریہ کا نام ہے اور نظریہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایوب خان کے آمریت دور میں اپنی سیاست کا آغاز کیا اور شہادتوں کی دستان رقم کی ، چند اخبارات اور میڈیا چینل پر پی پی پی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ تشہیر کیا جاتا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے،انہوں نے کہا کہ شریف چور جنرل راحیل شریف کے شکنجے سے نہ بچ سکیں گے، تمام پارٹیوں کے چور اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں