پیرس(عمیر بیگ)بھٹو خاندان نے ملک و قوم کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر ثابت کر دیا،نصرت بھٹو ہوں یا بینظیر بھٹو دونوں نے خواتین کا نام روشن کیا اور ثابت کیا کہ خواتین کسی بھی صورت میں مردوں سے پیچھے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی فرنس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے کیا ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف حقیقی آواز اٹھانے پر بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔