پیرس (عمیر بیگ)وزیر اعلیٰ پنجاب میز پر مکے مار کر بھٹو بننے کی ناکام کو شش نہ کریں،پانامہ لیکس نے ن لیگی قیا دت کی کرپشن کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے۔ن لیگ حکومت میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میز پر مکے مار کر بھٹو بننے کی ناکام کو شش نہ کریں قائد عوام بننے کیلئے پھانسی کے پھندے پر جھولنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیا دت میں مضبوط جما عت بن کر ابھریگی۔