counter easy hit

ٹائیگرفورس بھرتیاں وقت اوروسائل کو ضیا ہے، حکومت بلدیاتی اداروں اورمنتخب نمائندوں کو اعتماد دے کر جلد ازجلد ریلیف کوعملی شکل دے تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوں، قاری فاروق احمد گورسی

ٹائیگرفورس بھرتیاں وقت اوروسائل کو ضیا ہے، حکومت بلدیاتی اداروں اورمنتخب نمائندوں کو اعتماد دے کر جلد ازجلد ریلیف کوعملی شکل دے تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوں، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے حکومت کی طرف سے غیر ضروری تاخیر اورفیصلہ سازی میں لیت ولعل پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کروناوائرس کیخلاف بہت طویل جنگ لڑنی ہے جبکہ حکومت اپنے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرنے اورمنتخب نمائندوں کا اعتماد بحال کرنے کے بجائے ٹائیگرفورس جیسے چونچلوں میں مصروف ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت غریب عوام پر بہت بھاری پڑرہی ہے اورریلیف اقدامات میں اس حد تک تاخیر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنا وعدہ پورا کرتے تو بہتر تھا مگر لگتا ہے وزیراعظم اپنے اختیارات کو کسی صورت اپنے منتخب ساتھیوں کیساتھ بھی بانٹنے کو تیار نہیں۔ حکومت اپنے وسائل کو بروئے کار لانے میں انتہائی لیت ولعل سے کام لے رہی ہے جبکہ اس آفت زدہ صورتحال میں بھی عوام سے عطیات کی اپیل انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کسی حکومت نے بھی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے زکوٰۃ وصدقات کا سہارا نہیں لیا جبکہ حکومت پاکستان عوام کی تکالیف کا احساس کرنے کے بجائے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی خاطر اپنی ٹائیگرفورس بنانے میں مشغول ہے جوکہ کسی بھی صورت ذمہ دارانہ طرز حکومت نہیں۔ نوجوان اورناتجربہ کار ٹائیگرفورس کسی بھی طرح آفت زدہ صورتحال میں اچھا آپشن ثابت نہیں ہوسکتی۔

 

Qari Farooq Ahmed Gorsi condemns delay in relief process for Pakistanis by Government

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website