پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں لوگ کرونا وبا کے زیر اثر رنگ ونسل سے ماورا ایک ہوکر وبا کیخلاف ایک دوسرے کی مدد میں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ اربوں ڈالر جمع کر کے بلاتفریق غریب ممالک کو تقسیم کر رہی ہے جبکہ پاکستان میں وفاقی حکومت تمام وسائل پر بیٹھی ہوئی ہے اورمانگنے پر سندھ کو آنکھیں دکھائی جاتی ہیں جوکہ انتہائی کربناک صورتحال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے جیسی حکومت ویسی عوام رمضان المبارک میں چوربازاری دگنی، چوگنی قیمتیں اور عوام کا بھرکس نکل چکا ہے۔ حکومت صوبوں کا حق مار رہی ہے جبکہ تاجر عوام کیخلاف جنگ پرآمادہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قومی بیانیے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی طرح کم از کم قومی رویہ تو اختیار کرے ترقی کرنا شروع تب ہوگا جب ہم من الحیث القوم پرفارم کرنا شروع کریںگے۔