حکومت دل بڑا کرے اورسندھ کو چھوڑ کرکرونا سے جنگ کرے ، ماضی میں بھی لاڈلے زمینیں تقسیم کرچکے ان کی طرح ٹائیگرفورس کی دال بھی نہیں گلے گی، قاری فاروق احمد گورسی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے حکومت کے لائحہ عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے سندھ حکومت کی کرونا کیخلاف کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں مگر حکومت سرپرستی کے بجائے سندھ کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے جو کہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے دل سے شہید بینظیر بھٹو کا نام نکالنا عمران نیازی کے بس کی بات نہیں ۔یہ کوششیں بہت پہلے ہوچکی ہیں اور اس سے کہیں زیادہ زور وشور سے ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی ترجیح کورونا کو شکست دینا ہے ،بلاول بھٹو کا بیانیہ ہے اس وقت صرف انسانی جانیں بچانے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہاکہ وفاقی وزرا کی طرف وزیر اعلی سندھ کے خلاف بیان بازی شرم ناک ہے ، پی ٹی آئی والے کورونا کے خلاف قومی جنگ کو ثبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں