حب الوطنی اور سفارتکاری کو منفرد امتزاج کے ساتھ نبھانے والے سفیر پاکستان معین الحق کو ترقی پانے پر دلی مبارکباد، قاری فاروق احمد گورسی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے حکومت کی طرف سے سینئر سفارتکار سفیر پاکستان فرانس جناب معین الحق صاحب کو اگلے گریڈ 22 میں ترقی دینے پر انھیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر پاکستان معین الحق حب الوطنی اور سفارت کاری کا ایک منفرد امتزاج رکھتے ہیں ۔ انھوں نے انتہائی معاملہ فہمی اور جذبہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہر شعبے میں بہترین سفارتکاری کے فرائض انجام دیے ہیں۔ ان کی وجہ سے پیرس میں منی پاکستان قائم ہوچلا ہے۔
انشااللہ ان کی سفارت کے میدان میں کوششوں سے پاکستان اورفرانس بہت زیادہ قریب آچکے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستانی فرانس میں ہر شعبے میں اپنا لوہا منوائیں گے اورمنوا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سفیر پاکستان معین الحق کو کورونا وبا کے دوران کمیونٹی کو اپنے اہلخانہ ک طرح توجہ دینے پر ان کو بہترین کامیابیاں عطا فرمائیں اور ان کو اسی طرح اس سفیر میں اوج کمال بخشیںَ الی آمین