اسلام آباد، کمرشل قونصلرپاکستان برائے مریشیئس فرزند پوٹھوہار طارق شریف بھٹی کی پیپلز پارٹی کے ممبرایگزیکٹو پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی سے ملاقات میں انھیں عمرہ شریف کی مبارکباد اور اہم امورپرتبادلہ خیال
اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی سے مریشئس میں پاکستان کے کمرشل قونصلر طارق شریف بھٹی کی ملاقات ہوئی جہاں انھوں نے قاری فاروق احمد گورسی کو عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کی اور ان سے دعا کی درخواست کی۔
تفصیلات کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں قاری فاروق احمد گورسی اور جناب طارق شریف بھٹی کے علاوہ معروف آر جے ماجد سلیم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فرزند پوٹھوہار جناب طارق شریف بھٹی نے قاری فاروق احمد گورسی کو یس اردو نیوز کے پانچ سال مکمل ہونے پرمبارکباد پیش کی ۔
دونوں شخصیات میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلاً بات چیت کی ۔ جناب طارق شریف بھٹی نے خطہ پوٹھوہار کیلئے خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گوجرخان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔ انشااللہ وہ خطہ پوٹھوہار کو بہترین میڈیکل کالج اور ہسپتال کے ذریعے ترقی میں آگے لانے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ قاری فاروق احمد گورسی نے ان کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ انشااللہ طارق شریف بھٹی گوجرخان کے عوام کیلئے بہترین کام انجام دینگے۔ وہ گوجرخان کے اعلیٰ پائے کے سماجی اور کاروباری راہنما ہیں انشااللہ اپنے مقاصد میں ضرور کامیابی حاصل کرینگے اور یس ارد ونیوز کے فورم سے ایسے فلاحی منصوبوں کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔