الزام خان نے ملک اوربیرون ملک نیب تحقیقات پرغریب عوام کے ٹیکس کے اربوں روپے اڑادیئے اور بدلے میں آٹا اور چینی بحران دے دیئے، قاری فاروق احمد گورسی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 8 ماہ پہلے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران انکشاف کیا تھا کہ عالمی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو نیب اورجے آئی ٹیز تحقیقات کر رہی ہیں اس پر کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں اور مزید اخراجات جاری ہیں حکومتی ادارے ہوش کے ناخن لیں اورغریب عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے پر توجہ دیں۔
مگرافسوس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جس الارمنگ صورتحال کی نشاندہی کی تھی وہ ہوکر رہا اور عوام کو آٹا اورچینی کیلئے بھی محتاج بنا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے کو شہزاد اکبر جیسے مافیاز کے حوالے کر کے غریب عوام کی مجبوریوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے اور عوام کو روٹی کے ٹکڑے کیلئے بھی محتاج بنادیا گیا ہے ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریب عوام کے حال پر رحم کرتے ہوئے اپنی نااہلیوں پر قوم سے معافی مانگے اور گھر جائے۔