counter easy hit

خاتون جنت، بی بی پاک فاطمۃ الزاہرا سلام اللہ علیھا کے یوم وصال پرقاری فاروق احمد گورسی ممبر ایگزیکٹو پی پی پنجاب کونسل کا ہدیہ عقیدت

سیدہ کائنات بی بی سیدہ فاطمۃ الزاہرا ؓ کے وصال کے موقع پر ہدیہ عقیدت : قاری فاروق احمد گورسی ممبر ایگزیکٹو پیپلز پارٹی پنجاب کونسل
رمضان المبارک 3 یوم وصال سیدہ کائنات سیدہ فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیھا کے موقع پرنبی اکرم حضرت محمد ﷺ اور ام المومنین بی بی خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی لاڈلی بیٹی کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کرنا ایک عظیم سعادت ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی اورچہیتی صاحب زادی سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی ذات طیبہ امت مسلمہ کی خواتین کے لئے ایک بے مثال اور قابل تقلید نمونہ ہے ۔

دختر رسول ﷺ کی ذات اقدس ملکوتی صفات کاملہ کا مجموعہ تھی ان کو ذاہرا کا لقب دیا گیا ۔ حضرت امام شافعی ؒ نے فرمایا آپ کو فاطمۃ الزاہرا اس لیے کہتے ہیں کہ آپ کو تمام خواتین پر دین کے لحاظ سے اورنسب کے لحاظ سے فضیلت دی گئی اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے والی اوراپنے رب کی طرف رجوع کرنے والی تھیں

یہ وہ کلی ہے جس کی خوشبو کو سجدہ کرتی ہیں خود بہاریں
یہ وہ ستارہ ہے جس سے روشن ہیں آسمان کی راہ گزاریں۔

اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا کہ:میری بیٹی فاطمہ تمام جنتی عورتوں کی سردار ہیں۔ ( ترمذی،حدیث:۳۷۸۱ ) ۔ تین (3) رمضان المبارک سن 11 ہجری میں آپ کا وصال ہوا ۔ ( ماخذ : کتب احادیث ، کتب تفاسیر ، فضائل سیّدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا ، البتول ، خاتون جنت وغیرہ )۔

QARI FAROOQ AHMED GORSI MEMBER EXEUTIVE PPP PUNJAB COUNCIL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website