counter easy hit

صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کے جوانسال بیٹے چوہدری اسامہ قمر اور انکے دوست حمزہ بٹ کی پہلی برسی پر دلی تعزیت کا اظہار ، اللہ کریم مرحومین کے درجات بلند فرمائیں اورکائرہ خاندان کو صبرواستقامت کی منزل عطا کریں، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(اییس ایم حسنین) پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کے جوانسال بیٹے چوہدری اسامہ قمر اوردوست حمزہ بٹ کی پہلی برسی پر دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کریم مرحومین کے درجات بلند فرمائیں اورکائرہ خاندان کو صبرواستقامت کی منزل عطا کریں،آمین
انھوں نے دلی تعزیت کا اظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑا بوجھ کس چیز کا ہے تو ’’باپ کے کاندھے پر رکھے ہوئے جوان بیٹے کےجنازہ کا‘‘۔ یہ وہ بوجھ ہےجو باپ کی کمر دہری کر دیتا ہے۔ اللہ کریم نے چوہدری قمرالزماں کائرہ کو کمال حوصلہ اورصبرعطا کیا کہ وہ اس دکھ کے بعد ایک یکسر بدلے ہوئے چوہدری قمرالزماں کائرہ نظر آئے ۔ نہائت حوصلہ مند اور اللہ کی رضا پر راضی۔ اللہ کریم ان کی اس خندہ پیشانی کے صلے میں چوہدری اسامہ قمر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور چوہدری قمرالزماں کائرہ اور ان کی فیملی کو صبرواستقامت کی اعلیٰ منازل پر فائز فرما کر دونوں جہانوں میں سرخرو فرمائیں۔
میر انیس نے کہا تھا ’’دشمن کو بھی خدا نہ دکھائے پسر کا داغ‘‘
اللہ کریم جوان بچوں کے والدین کو ان صدموں سے محفوظ رکھیں اور اللہ کریم کبھی کسی باپ کو جوان اولاد کا غم نہ دے۔ آمین ۔
اسلم کولسری نے اپنے جواں سال بیٹے کی موت پر کہا تھا

بچے تو گلی میں بھی اکیلے نہیں جاتے

ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہیں جاتے

اسامہ کائرہ کے ساتھ حادثےمیں اُس کا دوست حمزہ بٹ بھی جاں بحق ہوا تھا اللہ کریم چوہدری اسامہ قمر اور حمزہ بٹ دونوں کے والدین کے دکھوں کا ازالہ فرمائیں اور ان کی آنکھوں کو ٹھنڈک اورسکون قلب وجان عنائت کریں۔ بے شک موت کا ذائقہ ہر شخص نے چکھنا ہے ۔اپنا قبیلہ ازل سے اجل کی زد پر ہے

QARI FAROOQ AHMED GORSI, MEMBER, EXECUTIVE, PPP, PUNJAB, COUNCIL, EXPRESSED, HIS, CONDOLENCE, ON, 1ST, DEATH, ANNIVERSARY, OF, SON, OF, CH QAMAR UZ ZAMAN KAIRA, CH. USAMA QAMAR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website