لالہ موسیٰ، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کی اپنے آبائی گائوں میں والدین کی قبورپرحاضری اوردعا
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو کی عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی زیارات سے واپسی پر اپنے والدین کی قبورپر حاضری کیلئے آبائی گائوں رنیاں چیچیاں لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔ جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور عزیزواقارب سے ملاقاتیں کیں اور اپنے آبائی گھر میں کچھ وقت گزارا۔
قاری فاروق احمد گورسی نے اپنے والدین کی قبور کی زیارت کی اوران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ قاری فاروق احمد گورسی نے مکہ شریف میں عمرہ ادائیگی کے دوران اپنے والدین کیلئے خصوصی طورپر عمرہ اداکیا اورپاکستان واپسی پر فوری طورپراپنےوالدین کی قبور کی زیارت کیلئے رنیاں چیچیاں، لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔ عمرہ ادائیگی اورزیارات کے دوران انہوں نے خصوصی طور پر حضرت بی بی آمنہ سلام اللہ علیہا کی قبر اطہر کی زیارت کی اور وہاں پر خصوصی حاضری کے وقت جو دعا کی تھی کہ اللہ کریم اپنے حبیب ؑ کے صدقے ان کے والدین اور تمام امت مسلمہ کے والدین کی مغفرت فرمائیں اور ان کی قبروں کو منور فرمائیں۔
قاری فاروق احمد گورسی نے خصوصی طورپر یس اردو نیوز کے ساتھ لالہ موسیٰ میں ان کی آبائی رہائش گاہ اور والدین کی آخری آرامگاہ کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کاآبائی گھر ان کے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ ان کے والدین کی خوشبو اوریادیں اس میں بسی ہیں۔ جبکہ والدین کی آخری آرامگاہ ہر مومن کی طرح ان کو بھی عزیز تر ہے کیونکہ اللہ رب العزت نے اسے ہمارا ابدی گھر قرار دیا ہے اس لئےقبرکو یاد رکھنا مردمومن کی نشانی ہے۔ اللہ کریم ہماری زندگی کو اسلام اوروطن عزیز کیلئے کام آنے کے قابل بنا تاکہ ہم اپنے دین اسلام اوروطن عزیز کا سربلند کرنے کیلئے اسی طرح ہر لمحہ محنت جاری رکھیں۔ اللہ کریم ہمارے والدین کو اپنی خاص رحمتیں عنات کریں جن کی محنت ومشقت سے ہم آج اس مقام پر ہیں اور اپنے وطن عزیز کی سربلندی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔اللہ رب العزت ہمیں حق اورسچ پر ثآبت قدم رہنے کی توفیق مرحمت فرمائیں۔ الہی آمین