counter easy hit

صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمرالزماں کائرہ نے پریس کانفرنس میں کرونا وبا کے تناظر میں عوام کی مشکلات کی بہترین ترجمانی کی ، قاری فاروق احمد گورسی

 

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری قمرالزماں کائرہ کی پریس کانفرنس کو موجودہ حالات میں قوم کے جذبات کی بہترین عکاس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کو ان باتوں کا احساس ہونا چاہیے تھا جبکہ حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پرعمل پیرا ہے جوکہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک ایسی لاابالی حکومت نہیں آئی جس نے عوام کو مشکلات میں چھوڑ کر کشکول اٹھا لیا ہو اور ایدھی فائونڈیشن جیسے معتبر ترین خیراتی ادارے سے بھی امداد وصول کرلی ہو۔ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ بات ہے۔ قوم نازک حالات میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کیلئے ترس رہی ہے جبکہ ملک کا وزیراعظم اپنی سیاست چمکانے کیلئے اپنے وزیروں اورمشیروں کو عوام سے متعارف کروانے میں لگا ہوا ہے۔

چوہدری قمرالزماں کائرہ عوام کا درد رکھنے والے بہترین لیڈر ہیں انھوں نےآج ہمارے جذبات کی بھی ترجمانی کی ۔ ہمارے بچے گھروں میں مقید ہیں اور اس وبا سے اپنے طورپر نمٹ رہے ہیں حکومت کی طرف سے ابھی تک شہروں اورقصبوں کو سپرے کے عمل کے ذریعے وائرس سے پاک کرنے کا عمل شروع نہیں کیا گیا ہے۔جوکہ ایک تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔

 

 

QARI FAROOQ AHMED GORSI, MEMBER PPP PUNJAB COUNCIL, ADMIRES CH QAMAR UZ ZAMAN KAIRA PRESS CONFERENCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website