counter easy hit

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سستے دسترخوان کھولنے کا فیصلہ انتہائی دوررس، مزدوروں کیساتھ سفید پوش طبقہ بھی مستفید ہوگا، قاری فاروق احمد گوورسی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سستے دسترخوان کھولنے کا فیصلہ انتہائی دوررس، مزدوروں کیساتھ سفید پوش طبقہ بھی مستفید ہوگا، قاری فاروق احمد گوورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد گورسی نے پیپلز پارٹی کی طرف سے سستے دسترخوان کھولنے کےآغاز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا وبا سے متاثرہ بالخصوص سفید پوش طبقہ اور دہاڑی داروں کیلئے پیپلز پارٹی کی طرف سے سستا کھانا فراہم کرنے کیلئے ملک کے طول وعرض میں دسترخوان قائم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے ،عوام روٹی اور نان اب صرف پانچ روپے میں اور کھانا پچاس میں لے سکیں گے، قاری فاروق احمد گورسی نے کہا کہ  کورونا کے خلاف جس طرح وسائل کی کمی کے باوجود لڑ رہی ہے وہ عوامی طریقہ ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا خاصہ ہے کہ مشکل وقت میں محروم طبقات کو تنہا نہیں چھوڑتی۔ یہ وقت صرف اور صرف انسانیت کئ خدمت کا ہے شہریوں کو بچانا پاکستان بچانا ہے ، انھوں نے کہا ہے کہ قوم کے بچوں اور  نادار اور حقدار خاندانوں کی خدمت بلاول بھٹو زرداری کا قابل قدر کارنامہ ہے انشااللہ وہ اپنے مقصد میں سرخرو رہیں گے۔

 

QARI FAROOQ AHMED GORSI, MEMBER PPP PUNJAB COUNCIL ENDORSE LOW PRICE FOOD STORES BY CHAIRMAN PPP

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website