اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائدعوام نےجمہوریت کےلیےقربانی دی۔پیپلزپارٹی آج بھی بھٹو کےدیےہوئےرہنما اصولوں پر قائم ہے۔قائد عوام 41 سال بعد بھی عوام کے دلوں پرحکمرانی کر رہے ہیں۔انھوں نے عوام کو ان کے حقوق سے روشناس کروا کر استحصالی قوتوں کوشکست دی۔
انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد سے آج تک پاکستان کا نظام انصاف ان کے عدالتی قتل کی کوئی بھی تشریح کرنےسے قاصرہے ۔ ان کے الفاظ کہ یہ مقدمہ قتل نہیں بلکہ مقدمے کا قتل ہے تاریخ کبھی نہیں بھول پائے گی۔ شقی القلب آمر نے شہید کے جنازہ میں اس کے پیاروں کو شریک نہ ہونے دیا مگر آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کرونا وائرس کے باوجود گھر گھر میں منائی گئی۔ جبکہ شقی آمر کی قبر پر عام حالات میں بھی ویرانی اوروحشت ناکی ڈیرے ڈالے رہتی ہے۔