پیرس، 18اکتوبر کے سانحہ کارساز کے شہدائ کو سلام عقیدت ، پیپلز پارٹی کی قیادت اورکارکنوں دونوں کی قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی، قاری فاروق احمد گورسی
پیرس؍اسلام آبا( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کے دلدوز سانحے کو 12 سال بیت چکے ہیں ۔ ہر لحاظ سے یہ ایک انتہائی بے رحمانہ اور بزدلانہ حملہ ثابت ہوتا ہے جب برصغیر کی سب سے بڑی خاتون راہنما کےخوف سے شقی اوربزدل دشمن نے کاری وار کیا۔ مگر اللہ تبارک وتعالیٰ کے خاص بندے کبھی بھی متزلزل نہیں ہوسکتے اور وقت نے ثابت کیا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پھر کھڑی ہوگئیں اور دشمن کے ایوانوں میں اپنی شہادت تک لرزہ طاری رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اورکارکنوں دونوں کی بے مثال اوربے بہا قربانیوں کی اور کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آج بھی قیادت اور جیالے اسی طرح قربانیوں کیلئے پرعزم ہیں اور قیادت بھی اپنے کارکنوں کے لئے اور کارکن اپنی قیادت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں
اللہ تعالیٰ شہدائے کارساز کی مغفرت فرمائیں ان کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے اہلخانہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ الہی آمین