ممبرایگزیکٹو پیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی عمرہ شریف کی سعادت اوردورہ پاکستان کے دوران عید میلادالنبی اورعزیزواقارب اورسیاسی وسماجی شخصیات سے کامیاب ملاقاتوں کے بعد پیرس پہنچ گئے
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی سفرحجاز اورپاکستان کے تین ماہ کے کامیاب دورے کے بعد پیرس واپس پہنچے ۔ جہاں ان کے دوست احباب اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے انھیں عمرہ شریف اور مسجد نبوی ﷺ اور مقدس مقامات کی زیارات پرمبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کامیاب دورے اورآبائی گائوں رنیاں چیچیاں میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کی قیادت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کےایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد گورسی عمرہ اورمسجد نبوی ﷺ اور مقدس مقامات کی زیارت کیلئے سعودی عرب تشریف لے گئے۔ جہاں انھوں نے عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی اور دوستوں اورعزیزواقارب کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں اور مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں خصوصی نوافل ادا کیے۔
اس موقع پر انہوں نے والدین کیلئے عمرہ ادا کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید راہنما محترمہ بےنظیر بھٹو کی طرف سے عمرہ ادا کیا اور ان کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ قاری فاروق احمد گورسی نے مکہ مکرمہ میں اپنے قیام کے دوران میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کے حالات اور دہشتگردی کے عفریت کیخلاف برسر پیکار پاکستانی اداروں کیلئے خصوصی دعائیں لے کر حجاز کی مقدس سرزمین کی زیارت کیلئے آئے ہیں اور ان کی دیرینہ خواہش تھی۔ انھوں نے صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کے جوانسال بیٹے چوہدری اسامہ قمر مرحوم اور اسکے دوست حمزہ بیٹ مرحوم کیلئے بھی خصوصی دعا کی اور شہدائے کارساز اورپاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر شہدا کارکنان اور جیالوں کیلئے بھی فاتحہ خوانی اورخصوصی دعائیں کیں۔
ممبرایگزیکٹو پیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی کی مکہ مکرمہ میں عمرہ ادائیگی اوراطراف کی زیارات کے دوران خصوصی طور پراپنی شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کیلئے عمرہ ادا کیا اور ان کی بخشش کیلئے اوربھٹو خاندان کیلئے دعا کی۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی قیادت کی فتح ونصرت وکامیابی کیلئے دعا کی ۔
صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمرالزمان کائرہ کے جوانسال بیٹے اسامہ کائرہ اور ان کے دوست حمزہ بٹ کیلئے خصوصی دعا
انہوں نے اس موقع پرخصوصی طورپر سانحہ کارساز کیلئے دعا کی اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا اور 30نومبر کو یوم تاسیس جلسہ نئی جہدوجہد کا نقطہ آغاز ہوگا اور شہید بھٹو کی آمریت کیخلاف جمہوری جدوجہد کی یادیں تازہ کردیگا
انہوں نے کہا کہ یہ ان پر اللہ تعالیٰ اور ان کے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا خاص کرم ہے کہ ان کے در پر حاضری کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے تمام دوستوں کے لیے فرداً فرداً دعا کی ہے۔خصوصاً میرے انتہائی قابل احترام دوست چوہدری قمرالزماں کائرہ اور انکے اہلخانہ کو اللہ کریم اپنی خاص رحمتیں عطا فرمائیں اور ہر دکھ سے محفوظ رکھیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے گھر میں حاضری کا موقع عطا فرمائے۔
ممبرایگزیکٹو پیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی روح کی مقدس تسکین کے سفر عمرہ شریف اورمسجد الحرام اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روح پرورسفر سے 8 دسمبر 2019 جو واپس وطن پہنچے۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس سفر کو روح کی مقدس تسکین کا سفر قرار دیا اور عمرہ شریف اورزیارات مقدسہ کیلئے بھرپور تعاون پر پیر سید اجمل شاہ صاحب، اورہردلعزیز دوست راجہ مظہر ذمہ واریہ اور چوہدری محمد آصف گورسی ، محمد سراج اور محمد نعیم اور محمدمحسن ساہی کا خصوصی شکریہ ادا کیا
انہوں نے کہا کہ یہ محبت کا سفر ہے جو رب کریم کی بہت بڑی عطا اور حبیب خدا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عنائت ہے۔ جیسا کہ انہوں نے روانگی کے وقت کہا تھا کہ جب سے وطن عزیز دہشتگردی کے منہوس شکنجے میں جکڑ گیا تھا اس وقت سے ان کی شدید خواہش تھی کہ وہ اللہ کے گھر میں اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ پرحاضری دیں اور اپنے وطن کو اس ناگہانی آفت سے نجات کیلئے اپنے رب کے حضور گڑگڑا کر دعا کریں۔
قاری فاروق احمد گورسی نے عمرہ شریف سے واپسی پر فوری طور پراپنے والدین کی قبور کی زیارت کی اوران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ قاری فاروق احمد گورسی نے مکہ شریف میں عمرہ ادائیگی کے دوران اپنے والدین کیلئے خصوصی طورپر عمرہ اداکیا اورپاکستان واپسی پر فوری طورپراپنےوالدین کی قبور کی زیارت کیلئے رنیاں چیچیاں، لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔ عمرہ ادائیگی اورزیارات کے دوران انہوں نے خصوصی طور پر حضرت بی بی آمنہ سلام اللہ علیہا کی قبر اطہر کی زیارت کی اور وہاں پر خصوصی حاضری کے وقت جو دعا کی تھی کہ اللہ کریم اپنے حبیب ؑ کے صدقے ان کے والدین اور تمام امت مسلمہ کے والدین کی مغفرت فرمائیں اور ان کی قبروں کو منور فرمائیں۔
پاکستان میں قیام کے دوران قاری فاروق احمد گورسی نے سابق چیئرمین یوسی کرنانہ کھاریاں چویدری محمد انور گورسی سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی بے لوث خدمت اورفلاح انسانیت کیلئے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
قاری فاروق احمد گورسی نے پاکستان میں قیام کے دوران جہاں سانحہ اے پی ایس کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی اور دل کھول کر انھوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے دل اورجذبات کی ترجمانی کی اور سانحہ اے پی ایس کے ذمہ دار دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی کارروائیوں کی بھرپور حمایت کی اور شہید بچوں کی یاد میں تقریبات کوپاکستان میں امن کیلئے بہترین قرار دیا۔
دسمبر 27 کو انہوں نے لیاقت باغ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں عظیم الشان جلسہ میں بھی شرکت کی اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کی قیادت وسطی پنجاب کی ریلیوں کی شکل میں جلوس میں شرکت کیلئے کام کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کے والدی گرامی چوہدری فضل الہی گورسی مرحوم کی 8ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی، آستانہ عالیہ چکوڑی شریف سیدحسام الدین کی خصوصی شرکت اوراجتماعی دعا
دختر مشر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12ویں برسی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کے زیر اہتمام عقیدت واحترام سے منائی گئی، آستانہ عالیہ چکوڑی شریف سیدحسام الدین کی خصوصی شرکت اوراجتماعی دعا
جنوری 2020 کے آغاز پر یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ کا اہم ترین موقع آیا جہاں انہوں نے ادارتی ٹیم کے ہمراہ یس اردو نیوز کے قیام کی پانچویں سالگرہ کا بھرپور انعقاد کیا اور اس موقع پر صحافت کو عظیم عبادت قرار دیتے ہوئے سچ گوئی اورحق گوئی کو اپنا نصب العین قرار دیا اور یس اردو نیوز ٹیم کو اثاثہ قرار دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی سے مریشئس میں پاکستان کے کمرشل قونصلر طارق شریف بھٹی کی ملاقات ہوئی جہاں انھوں نے قاری فاروق احمد گورسی کو عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کی اور ان سے دعا کی درخواست کی۔
دونوں شخصیات میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلاً بات چیت کی ۔ جناب طارق شریف بھٹی نے خطہ پوٹھوہار کیلئے خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گوجرخان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔ انشااللہ وہ خطہ پوٹھوہار کو بہترین میڈیکل کالج اور ہسپتال کے ذریعے ترقی میں آگے لانے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ قاری فاروق احمد گورسی نے ان کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ انشااللہ طارق شریف بھٹی گوجرخان کے عوام کیلئے بہترین کام انجام دینگے۔ وہ گوجرخان کے اعلیٰ پائے کے سماجی اور کاروباری راہنما ہیں انشااللہ اپنے مقاصد میں ضرور کامیابی حاصل کرینگے اور یس ارد ونیوز کے فورم سے ایسے فلاحی منصوبوں کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے نئے سال کے آغاز کے پہلے ہفتے میں اپنے عزیزواقارب اوردوستوں سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور واپس روانہ ہوگئے۔
قاری فاروق احمد گورسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر دوستوں چوہدری قمرالزماں کائرہ اور چوہدری اصغر کائرہ کے ساتھ ملاقات میں ان کی پارٹی کے احیا کیلئے کی جانے والی کوششوں پراعتماد کا اظہار کیا اور ان کے زیرقیادت پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی روز بروز ترقی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔