ٹائیگرفورس عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ، سیاسی ڈرامے بازی ہے، پیپلز پارٹی نے سستے تندور کے ذریعے عوام کیلئے بہترین خدمت انجام دی، قاری فاروق احمد گورسی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے حکومت کی طرف سے امداد کی تقسیم میں کرپشن کی رپورٹس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیگرفورس کا مقصد بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ تھا اور اس نے حکومتی حامیوں کو 53 ارب تقسیم کر کے بدترین مجرمانہ اقدامات کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی حقیقی خدمت سستے تندور کے ذریعے کھانا فراہم کرنا ہے جس سے مزدوروں کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی مستفید ہورہا ہے۔