ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی کا تحریک انصاف کے راہنما چوہدری افضال آف گوڑھا منتاں کے ماموں کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار اور دعائے مغفرت
اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے راہنما چوہدری افضال آف گوڑھا منتاں کے ماموں کے انتقال پر پیپلزپارٹی فرانس کے مرکزی راہنما اور پیپلز پارٹی پنجاب کے ممبر ایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ چوہدری افضال آف گوڑھا منتاں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے ماموں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے اہلخان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے ہمت و توفیق عطا فرمائیں۔ الہی آمین