پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبرایگزیکٹو پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی نے ایفل ٹاور پر پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ یوم سیاہ میں شرکت کی اور اس کے بعد دورہ پاکستان اور عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ ہوئے۔
پاکستان میں چندہفتے قیام اور اپنے آبائی گائوں میں ربیع الاول شریف کے مرکزی جلوس کی قیادت اور بعدازاں اللہ کے گھر اورروضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوجائینگے۔
پاکستان میں قیام کے دوران ماہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس اورمیلاد کے علاوہ پارٹی قائدین راہنمائوں اورعزیزواقارب کے ساتھ ملاقاتیں کرینگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے باقاعدہ سرگرمیوں میں حصہ اور دوسری سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں اور دوستوں سے بھی تفصیلی ملاقاتیں ہونگی۔