پیپلز پارٹی گوجرخان کے مرکزی راہنما عبدالرحمن مرزا لجبال بھٹو خاندان دے، مرزا عتیق اورمرزا عبدالرحمن کے بھائی حبیب الرحمن مرزا کی وفات پر قاری فاروق احمد گورسی ممبرایگزیکٹو پی پی پنجاب کونسل کا اظہار تعزیت اور دعا
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر مرزاعتیق الرحمن اورپیپلز پارٹی گوجرخان کے مرکزی راہنما عبدالرحمن مرزا لجپال بھٹو خاندان کے اورپی پی سٹی کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کے بھائی حبیب الرحمن مرزا کی وفات پر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے دلی اظہار رنج وغم کرتے ہوئے کہا کہ مرزا برادران کیلئے انتہائی دکھ اورتکلیف کی گھڑی ہے۔ حبیب الرحمن مرزا کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اوراہلخانہ اور مرزا برادران کو صبرواستقامت عطا فرمائیں۔الہی آمین۔
پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر مرزا عتیق الرحمن کے بڑے بھائی حبیب الرحمان مرزا،(ریڈرسیشن جج راولپنڈی) بروزجمعرات مورخہ 2020-05-28 کو گوجرخان میں وفات پاگئے تھے۔ ان کے ایصال ثواب کے لئے پیرس میں مرزا عتیق الرحمن کے گھر پر پیرس کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافی برادری نے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔