سانحہ سہون کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مگر ن لیگ کے گلو وزرائ کا لاشوں پر سیاست کرنا افسوسناک ہے، راہنما پاکستان پیپل پارٹی یورپ
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کے اوورسیز راہنمائوں نے پرویز رشید اور دوسرے لیگی وزراکے سہون شریف میں دھماکے کے بعد لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اس افسوس ناک واقعے پر سیاست چمکانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی اس حوالے سے کارکردگی انتہائی افسوس ناک ہے اور اس غیر ذمہ دارانہ حرکت سے وہ عوام میں مایوسی اور بے چینی کو مزید ہوا دینا چاہتے ہیں جس میں ان کو مسلسل ناکامی ہوگی