مکہ معظمہ، مسجد نبوی ﷺ میں فخر پنجاب چوہدری محسن فاروق سموٹ کے ایصال ثواب کیلئے مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز نیٹ ورک چوہدری فاروق احمد گورسی کی خصوصی دعا
مکہ معظمہ(خصوصی رپورٹ) مکہ معظمہ میں مسجد نبوی ﷺ میں گنبد خضریٰ کے سائے میں یس اردو نیوز نیٹ ورک کے مینجنگ ایڈیٹر چوہدری فاروق احمد گورسی نے فخر پنجاب چوہدری محسن فاروق کےشقی القلب دوستوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری محسن فاروق کی بخشش کی دعا کی ۔ انھوں نے گنبد خضریٰ ﷺ کے سایے میں دعا ئیں کی کہ اللہ کریم چوہدری محسن فاروق کے قاتلوں کو نشان عبرت بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ زمانے میں دوستی کے روپ میں سانپ بن جانے والوں کی کمی نہیں ۔ زندگی میں انہوں نے بھی ایسے منافق دوستوں کا سامنا کیا ہے اور ان کے دیے ہوئے زخموں کو جھیلا ہے اس لئے چوہدری محسن فاروق کے غم سے نڈھال خطہ پوٹھوہارکے عوام اور اسکے مداحوں اوراہلخانہ کے غم کو سمجھ سکتے ہیں ۔ اللہ کریم ایسے دوستوں کے شر سے ہمیشہ اپنی پناہ میں رکھیں۔ دوستی کے بھیس میں دھوکے کھانا کوئی معمولی بات نہیں ۔ زمانے کی گردش میں والدین اوربہن بھائیوں کے بعد لوگ دوستوں سے دلوں کے معاملات شیئر کرتے ہیں اورانھیں اپنے تمام رازوں میں ہم راز بناتے ہیں یہی چوہدری محسن فاروق کی بدنصیبی تھی اور ہم سب اس کا کسی نہ کسی طورشریک ہوتے رہتے ہیں۔
چوہدری محسن فاروق کو اللہ کریم نے اعلیٰ اخلاق اور بلند سوچ عطا فرمائی اور اسکے ساتھ ساتھ والی بال کا ایسا عظیم الشان کھلاڑی بنایا کہ دنیا دنگ رہ گئی ۔ خطہ پوٹھوہار کے گائوں سموٹ کی شان چوہدری محسن فاروق نے اپنی اعلیٰ ظرفی سے اپنے بچپن کے دوستوں کو بھی اپنی کامیابیوں کا ہمیشہ شریک بنایا اور ان کے ساتھ عہد وفا نبھاتا رہا مگر جن سانپوں کو وہ دودھ پلاتا رہاآخر ایک دن انہی سانپوں نے اپنی نظروں میں اس کا حسد پال لیا اور موقع ملتے ہی اپنا سارا ذہر اسکے سینے میں ہی اتاردیا۔
یہ کہانی آج کی نہیں بلکہ ہمیشہ سے دہرائی جاتی رہی ہے ۔ اللہ کریم معاشرے کے ایسے ناسوروں کو نشان عبرت بنائیں اور چوہدری محسن فاروق کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور معاشے کے سامنے انھیں بے نقاب اورذلیل ورسوا کریں تاکہ نوجوان نسل جان لے کہ اچھائی اپنے نام کیساتھ زندہ وپائندہ رہے گی اور برائی ہمیشہ ذلیل ورسوا ہوتی ہے