جولائی5 پاکستان اور دنیائے اسلام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن اس دن کا مکروع ترین اقدام پاکستان اور اسلامی دنیا کے عظیم ترین بلاک پر بھی قیامت صغریٰ ثابت ہوا، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍ راولپنڈی(یس اردو نیوز)پیپلز پارٹی اوورسیز کے سینئر راہنما اور سابقہ آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے 5جولائی کے جنرل ضیاءالحق کے مارشل لاءکو پاکستان اور دنیائے اسلام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کا مکروع ترین اقدام ایک جمہوری حکومت اور ہماری قومی حمیت و غیرت پر استعماریت اور غلاظت کے شب خون کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کے عظیم ترین بلاک پر بھی قیامت صغریٰ بن کر نازل ہوا، جس کی سیاہی کے اثرات اسلامی دنیا کے بلاک میں شامل تمام عظیم ترین سربراہان کوبھی بھگتنا پڑا، شاہ فیصل مرحوم، شاہ حسین،کرنل قدافی، مصر، فلسطین، شام، کویت کے سربراہوں سمیت کئی اسلامی لیڈران یا تو امریکی ایجنٹو ں کے ہاتھوں قتل ہوئے یا پھر ان کو چاروں اطراف سے گھیر کر محدود کر دیا گیا۔ اور اسلامی اتحاد کے سرخیل جمہوری و عرب شاہی سربراہان کی جگہ اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری و ملا عمر جیسے لوگوں نے لے لی جن کی وژن اور درست سمت سے عاری مسلح جدوجہد نے ہمیشہ امریکہ واسرائیل کے دھوکوں اورسازشوں سے مسلمانوں کو نہ صرف اجتماعی خودکشی کی طرف دکھیلا بلکہ آج بھی مسلمانوں کیلئے ایک ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں ہے ۔