پیرس (خصو صی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائےیورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ ستائیسویں ماہ رمضان کےدن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بلا مقابلہ ایم این اے منتخب ہونا اللہ پاک کا خاص کرم ہے۔ انشااللہ پیپلز پارٹی فتح کے جھنڈے گاڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ حقیقی تبدیلی کا پرچار کرتے رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ اور آمریت کی گرم ہوائوں کا اگر کسی پارٹی نے ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے ۔ کوئی اور نہیں سیاسی اداکار جعلی تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ انشااللہ جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی جو کہ صحیح معنوں میں جمہوریت کی پروردہ جماعت ہے۔