پیرس(ایس ایم حسنین) ممتاز صحافی اورپیپلز پارٹی فرانس کے سینیئر راہنما قاری فاروق احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کروا کر آنے والے نسلوں کی حفاظت اور بہتر مستقبل کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے تحفے سے کم نہیں۔
یہ انقلابی تبدیلیاں بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی عکاس ہیں جب کہ باقی صوبوں میں ابھی تک اسلحے کی نمائش کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکا۔باقی صوبوں کے ذمہ داران کو بلاول بھٹو سے سیکھنا چاہیے ۔ جبکہ آج سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اس قدر قانون کی حکمرانی قائم ہوگی۔ آج کا کراچی باقی شہروں سے زیادہ محفوظ ہے جو کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے آنے والی نسلوں کیلئےانمول تحفہ ہے اور انشا اللہ رب کریم کی مدد و نصرت سے یہ ترقی و خوشحالی کا تسلسل جاری رہے گا۔