پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن نے سابقہ ادوار میں ہونیوالی کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے، اربوں روپے کے منصوبہ جات کی تکمیل کے چند ماہ بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا قوم کے پیسے کے ضیاع سے کم نہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ ترقی،خوشحالی اور عوامی مفادات کی سیاست کی بجائے ذاتی مفادات ، کرپشن،کمیشن کی سیاست کر کے عوامی استحصال کیا جا رہا ہے ،جمہوریت کی آڑ میں بادشاہت کے مزے لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب آ چکا ہے۔