پیرس(عمیر بیگ)پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، حکمرانوں کی کوئی انتقامی کاروائی پیپلز پارٹی کو سیاسی منظر سے آؤٹ نہیں کر سکتی، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف کی جانیوالی کاروائیوں اور منفی پروپیگنڈہ کے باوجود پاکستانی عوام کے دل پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دھڑکتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار و نظریات کے امین اور پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی جانشین ہیں جو جمہوریت کے استحکام ، آئین کی بالا دستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا جراتمندانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔