پیرس، عوام پاکستان کیلئے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دیں، آٹھویں برسی پر ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی کاخراج تحسین
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد گورسی نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت ایک قدآور شخصیت تھیں، ایک ایسی خاتون تھیں جنہوں نے نہایت بہادری سے بحرانوں کا مقابلہ کیا اور سانحات سے گزریں لیکن جمہوری جدوجہد کرتے ہوئے مستقبل کی نسلوں کے لئے راستے روشن کر گئیں۔ ان کی ہمت، بہادری، برداشت اور صبر کی مثال ملک میں جمہوریت پسندلوگوں کے لئے روشنی کا مینارا رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دیں ، خاندان شوہر بچے اورپوری زندگی قربان کرنیوالی عظیم راہنما کی قربانیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔