وزیر اعظم کو سانحہ کوئٹہ کمیشن کے پیچھے جو کھلبلی نظر آرہی ہے وہ اصل میں جناب آصف علی زرداری کی پاکستان آمد ہے
پیرس(ایس ایم حسنین) پیپلز پارٹی یورپ کے آرگنائزرقاری فاروق احمدفاروقی نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جناب آصف علی زرداری کی آمدکے اعلان کیساتھ ہی حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ چکی ہے، وزیر اعظم کی ذہنی حالت یہ ہے کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کو کھلبلی مچانے کی سازش قرار دے رہے ہیں۔اب ان سیاسی اداکاروں کی اداکاری اور ن لیگ کی حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔
شریف برادران کی نبض سکڑنا شروع ہوچکی، آواز رندھ گئی اور وہ افرا تفریح میں واویلیاں مار رہے ہیں۔ حکومت کے آغاز سے ہی قوم کو وزیر اعظم کی پہلی تقریر سے ہی معلوم ہوچکا تھا کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔