counter easy hit

قطر ایئرویز اکانومی کلاس میں 2017 کی بہترین ایئرلائن قرار

قطر ایئرویز اکانومی کلاس میں 2017 کی بہترین ایئرلائن قرار

قطر ایئرویز کی اکانومی کلاسز میں دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں سیٹوں کے درمیان زیادہ فاصلہ ہوتا ہے،رپورٹ۔ فوٹو: فائل

قطر ایئرویز کی اکانومی کلاسز میں دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں سیٹوں کے درمیان زیادہ فاصلہ ہوتا ہے،رپورٹ۔ فوٹو: فائل

 لندن: مسافروں کو اکانومی کلاس میں سہولت دینے کے اعتبار سے ایک سروے میں قطرایئرویز کو 2017 کی بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی ویب سائٹ “ڈیلی میل” کی رپورٹ کے مطابق بہترین ایئرلائنز کے حوالے سے کئے گئے سروے میں دنیا کی معروف ایئرلائنز کی اکانومی کلاس میں مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ سروے میں اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ، پرسکون سیٹیں اور سیٹوں کے درمیان فاصلہ بڑھانے کے اضافی چارجز وغیرہ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد قطر ایئرویز کو دنیا کی سب سے بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا جب کہ بھارت کی ایئرانڈیا دوسرے، ڈیلٹا ایئرلائنز تیسرے، اتحاد ایئرویز چوتھے اور ترکش ایئرلائنز پانچویں نمبر پر بہترین ایئرلائن قرار پائی۔

 سروے کے مطابق قطر ایئرویز کی اکانومی کلاسز میں دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں سیٹوں کے درمیان زیادہ فاصلہ ہوتا ہے اور اس کے کوئی اضافی چارجز بھی نہیں لئے جاتے جب کہ ترکش ایئراور ایئر انڈیا اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ بڑھانے کے اضافی چارج کرتے ہیں۔اسکائی اسکینراسٹڈی کے سروے کے مطابق ترکش ایئرلائن ایکسٹرا لیگ روم کے 4.97 اور انڈین ایئر 5.73 فی سینٹی میٹر چارج کرتے ہیں جب کہ دیگر ایئرلائن کے مقابلے میں یہ دونوں ایئرلائن سب سے کم چارج کرتی ہیں۔ برٹش ایئرویز بھی اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان 30 انچ کے فاصلے کو کم کر کے 29 انچ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website