counter easy hit

قطر ائرویز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا، پاکستان میں مخصوص لیبارٹریوں کی خدمات بھی لے لی گئیں

اسلام آباد(یس اردو نیوز) برادراسلامی ملک قطر کی ائرلائن کی طرف سے پاکستان کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ قطرایئرویز 13 جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کریگی۔ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پاکستان مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئ ہے۔ جن کے مطابق پاکستانی مسافروں کیلئے72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا جبکہ 12سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر ایئرویز نے 13جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ اسی طرح پاکستانی مسافروں کیلئے قطر ایئرویز کی مخصوص کردہ 4 لیبارٹریوں سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔ لیبارٹریز کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ براہ راست قطرایئرویز کو فراہم کریں گی۔

دوسری جانب دوسری جانب دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیرہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی دوبارہ آمد ورفت شروع ہوگئی ہے اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں کے مکمل خاتمے یا ان میں نرمی کے بعد بین الاقوامی سیاحوں کی بھی دبئی میں دوبارہ آمد کا آغاز ہوگیا ہے۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جن بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں بحال کردی ہیں یا ایسا کررہی ہیں ، ان میں پاکستان کی دو فضائی کمپنیاں ایئربلو اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ ایئر فرانس ، سیبو پیسیفک ، مصرایئر، ایتھوپیا ایئرلائنز ، گلف ایئر ، کے ایل ایم ، لفتھانسا ، ماہان ائیر ،مڈل ایسٹ ایئرلائنز، فلپائن ایئرلائنز اور اردن کی شاہی فضائی کمپنی شامل ہیں۔

دبئی میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوسری فضائی کمپنیاں بھی بہت جلد دبئی سے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کردیں گی۔نیز دبئی کی ملکیتی امارات ائیرلائنز اور فلائی دبئی نے اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔اس نے کرونا وائرس سے بچنیکے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسدارای پر زوردیا ہے اورہوائی اڈے پر آنے والوں کی تلقین کی ہے کہ وہ چہرے پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے پہن کررکھیں، اپنا جسمانی درجہ حرارت چیک کروائیں۔ سماجی فاصلہ اختیار کریں اور اپنی پرواز سے دو گھنٹے قبل ہوائی اڈے پر آئیں تاکہ سکریننگ کا عمل بروقت مکمل کیا جاسکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website