counter easy hit

قطر اور ہمسایہ ممالک مذاکرات سے تنازع حل کریں، ایران

تہران: ایران نے قطر اور سعودی عرب سمیت دیگر ہمسایہ مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ اپنے اختلافات کو بات چیت سے حل کریں۔

Qatar and neighboring countries to resolve the dispute by negotiation, Iran

Qatar and neighboring countries to resolve the dispute by negotiation, Iran

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قطر کے معاملے میں ہمسایہ ممالک مذاکراتی عمل شروع کریں تاکہ اختلافی امور کا کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پڑوسی مستقل ہوتے ہیں اور سرحدیں بھی تبدیل نہیں جاسکتیں، تو ایسے میں دھونس دھمکی کوئی حل نہیں، بالخصوص رمضان کے مقدس مہینے میں بات چیت وقت کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس صورت حال پر ترکی، انڈونیشیا، عراق اور عمان کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کر کے تازہ علاقائی تبدیلیوں پر گفتگو بھی کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غثامی نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، ایسے میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور سب کو نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، مصر، یمن، لیبیا اور مالدیپ نے دہشت گردی کی حمایت جاری رکھنے پر قطر کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی روابط کو اچانک ختم کردیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website