قطرنے عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
Qatar declared unfair decision of the Arab countries
قطر کی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گردی کی مبینہ حمایت کرنے پر سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعوؤں اور الزامات کو بلاجواز اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا عام شہریوں کی زندگیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔